صحت
لیبارٹری میں جسمانی اعضاء کی تیاری شروع کر دی
برطانوی سائنس دانوں نے اسٹیم
سیلز کی مدد سے انسانی جسم کے مختلف اعضاء کی لیبارٹری میں تیاری کا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں انسانی ناک اور کان کے ساتھ ساتھ خون کی نالیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
سیلز کی مدد سے انسانی جسم کے مختلف اعضاء کی لیبارٹری میں تیاری کا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں انسانی ناک اور کان کے ساتھ ساتھ خون کی نالیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
تعلیم اور حفظان صحت: بھارتی لڑکیوں کے مسائل
اقوام متحدہ کے انسٹیٹیوٹ فار واٹر، انوائرنمنٹ اور ہیلتھ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سِن بلوغت کو پہنچنے والی لڑکیوں کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ حفظان صحت کے انتظامات کا فقدان اور صحت سے متعلق دیگر مسائل ہوتے ہیں۔
یپاٹائٹس سی کے علاج میں مثبت پیش رفت
ایک مشہور دوا ساز ادارے نے دو مختلف انسدادِ وائرس ادویات کے آمیزے سے جگر کے موذی مرض ہیپاٹائٹس سی کے علاج میں مفید پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی دوا کے تیسرے آزمائشی مرحلے میں نوے فیصد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
چین اور بھارت پر سرطان کا بھاری بوجھ
ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین میں سرطان ایک بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جہاں تمباکو نوشی، دیر سے تشخیص اور علاج معالجے تک غیرمساوی رسائی کی وجہ سے بحرانی صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
جسم کے مفلوج حصے میں حرکت پیدا کرنے کے لیے ’برقی آلات‘ کارگر
امریکا میں فالج زدہ چار افراد کی ٹانگوں اور پیروں کو ہلانے کی صلاحیت بحال ہو گئی ہے۔ ماہرین کو یہ کامیابی ایک ایسی ٹیکنالوجی کی بدولت حاصل ہوئی ہے جو چھ ملین تک فالج زدہ امریکیوں کے لیے مددگار بن سکتی ہے۔
امريکا ميں عام بيماريوں کی تشخيص کے ليے بھی ’جينياتی ميپنگ‘
بيماريوں کی تشخيص سے وابستہ امريکی طبی ماہرين ايک ايسے نئے پروگرام کا آغاز کر رہے ہيں، جس کے تحت مختلف اقسام کے ممکنہ طور پر مہلک بيکٹيريا اور وائرس کے جنياتی ڈھانچے يا ’ڈی اين اے‘ کو توڑا يا سمجھا جا سکے گا۔
امریکا: ہیروئن کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ
جہاں امریکا میں ہیروئن کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وہاں منشیات کے عادی افراد کو طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے۔
جرمنی: دائی کا پیشہ غیر مقبول کیوں؟
جرمنی میں مڈ وائف یا دائی کے پیشے سے وابستہ خواتین کی تعداد بہت کم ہے اور ان خواتین کو اپنا مستقبل زیادہ روشن نظر نہیں آ رہا۔ جن تربیت یافتہ دائیوں کو روزگار میسر ہے، انہیں بہت مشکل حالات میں کام کرنا پڑتا ہے۔
امریکی بچوں میں ’فراریت‘ بڑھتی ہوئی
امریکی حکومت کے تازہ اندازوں کے مطابق ملک ميں ہر اڑسٹھ ميں سے ايک بچہ ’فراریت‘ کی کيفيت کا شکار ہے۔ امريکا ميں پچھلے دو برسوں کے دوران اس ذہنی کيفيت ميں مبتلا بچوں کی تعداد ميں تيس فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔
ایبولا وائرس، مغربی افریقی ممالک ہائی الرٹ
مغربی افریقی ممالک ایبولا نامی مہلک وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود گنی میں مبینہ طور پر اسی وائرس کے باعث انسٹھ افراد کی ہلاکت کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
’ویاگرا مشروب‘ سے خبردار رہیں، ماہرین
نائجیریا میں نام نہاد ’ویاگرا ڈرِنک‘ کا استعمال روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ بظاہر اس کے استعمال کا مقصد ’جنسی طاقت‘ کو بڑھانا ہے لیکن طبی ماہرین کے خیال میں اس کا استعمال صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ٹی بی کے شکار بچے، تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ
عشروں سے محققین ٹی بی انفیکشن میں مبتلا بچوں کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ اس کی ایک جزوی وجہ یہ بھی ہے کہ بڑوں کے مقابلے میں ٹی بی میں مبتلا بچوں سے اس مرض کے جراثیم کی دیگر انسانوں کو منتقلی کے آثار کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔
پاکستان میں ایڈز: آلودہ سرنجیں بڑا سبب
بظاہر پاکستان میں صرف نو ہزار افراد ایچ آئی وی ’ایڈز‘ کے مریض ہیں تاہم انجیکشنوں کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور ماہرین اسے ایڈز کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
یوٹرین پرولیپس یا رحم کے اسقاط کی شکار خواتین کے مسائل
نیپال میں ’رحم کے اسقاط یا اس عضو کے نیچے گر جانے یا اپنی جگہ سے سرک جانے‘ کے واقعات کی بڑھتی ہوئی شرح اس ملک کی بار آور خواتین کی صحت کی خراب صورتحال کا ایک بڑا سبب ہے۔
کوکو فلاوانول پر نیا تجربہ
ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ڈارک چاکلیٹ ميں پائے جانے والے ايک مادے کو گولیوں کی شکل میں ڈھالا جائے تو یہ گولیاں دل کے دورے اور فالج کے حملے سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
الزائمر کی پیشگی تشخیص کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ تیار
امریکی محققین نے ایک ایسے پروٹو ٹائپ بلڈ ٹیسٹ کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جس کی مدد سے صحت مند مریضوں میں الزائمر کے عارضے کے امکانات کی تشخیص ہو سکے گی۔
پشاور: سرطان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن
حکومت نے حال ہی میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلوبل وارمنگ سے مليريا ميں اضافے کا امکان، تحقيق
ايک تازہ تحقيق ميں يہ انکشاف کيا گيا ہے کہ گلوبل وارمنگ يعنی عالمی درجہ حرارت ميں اضافے کے باعث مچھروں کے ذريعے پھيلنے والی بيماری مليريا ميں خاطر خواہ اضافے کا امکان موجود ہے۔
موٹاپے سے تحفظ، شکر کا روزانہ استعمال آدھا کر دیں
عالمی ادارہ صحت WHO نے کہا ہے کہ موٹاپے اور دانتوں کی خرابی سے بچنے کے لیے روزانہ استعمال کی جانے والی شکر کی مقدار نصف کر دی جانا چاہیے۔
جرمنی میں ہر دسویں بچے کی پیدائش قبل از وقت
حمل کے 37 ویں ہفتے سے پہلے دنیا میں آنے والے بچوں کے لیے کہا جاتا ہے کہ اُن کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے۔ جرمنی میں ہر دسویں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوتی ہے۔
’لکڑی‘ جوڑوں کی سُوجن کے لیے مفید
انسانی بدن میں کسی ٹوٹی ہڈی کو جوڑنے کے لیے کی جانے والی سرجری یا جراحتی عمل میں لچکدار لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک تحقیقی کے مطابق پٹی میں لپٹی یہ لکڑی جوڑوں کی سُوجن کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment